پاناما پیپرز معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اہم پیش رفت ہے، مثبت نتیجہ نکلے گا،وزیرمملکت برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر کی پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو

پاناما پیپرز معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اہم پیش رفت ہے، مثبت نتیجہ نکلے گا،وزیرمملکت برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر کی پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی بھی صورت وزیراعظم کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ پاناما پیپرز معاملے کی شفاف تحقیقات …

پاناما پیپرز معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اہم پیش رفت ہے، مثبت نتیجہ نکلے گا،وزیرمملکت برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر کی پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی بھی صورت وزیراعظم کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ پاناما پیپرز معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے جس سے مثبت نتیجہ نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی وژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ مثبت تنقید ضرور کرے لیکن تنقید برائے تنقید سے اجتناب کرے۔ ہمیں اس وقت تعمیری سیاست کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آف شورکمپنیوں کا شور کرنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے رفقاءکے نام بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔

Leave a Reply