وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،اندرون و بیرون ملک غیر ملکی زرمبادلہ کی ترسیل سے متعلق قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،اندرون و بیرون ملک غیر ملکی زرمبادلہ کی ترسیل سے متعلق قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) اندرون و بیرون ملک غیر ملکی زرمبادلہ کی ترسیل اور پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثہ جات کو ظاہر کرنے سے متعلق قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لینے …

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،اندرون و بیرون ملک غیر ملکی زرمبادلہ کی ترسیل سے متعلق قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) اندرون و بیرون ملک غیر ملکی زرمبادلہ کی ترسیل اور پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثہ جات کو ظاہر کرنے سے متعلق قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنی الگ الگ رپورٹیں پیش کیں، اس سلسلہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس چوری اور زرمبادلہ کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی کو روکنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اجلاس میں آف شور کمپنیوں کے تناظر میں کراس ویری فکیشن اور تحقیقات کیلئے وزیر خزانہ کی ہدایات پر پیش رفت بارے میں پریذنٹیشن دی۔

Leave a Reply