وزیراعظم محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب گلگت ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے پرعزم ہے اور اسے ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب
گلگت ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے پرعزم ہے اور اسے ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس سے پورے خطے میں انقلاب آئے گا، پاکستان خوشحالی کی طرف جا رہا ہے، ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وہ جمعرات کو گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، ارکان کابینہ، ممبران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر گلگت آنے پر انتہائی خوشی ہوئی ہے، اس علاقے اور یہاں کے عوام کے ساتھ انہیں خصوصی پیار اور محبت ہے جو کسی نا کسی بہانے انہیں یہاں کھینچ لاتی ہے۔








