پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے ،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی تقریب میں گفتگو

پاکستان نے گوتم بدھ سے متعلق تبرکات سری لنکا کی حکومت کے حوالے کر دیئے، وساکھ میلہ کے دوران پورے سری لنکا میں لاکھوں عقیدت مند زیارت کریں گے پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے ،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی تقریب میں گفتگو اسلام …

پاکستان نے گوتم بدھ سے متعلق تبرکات سری لنکا کی حکومت کے حوالے کر دیئے، وساکھ میلہ کے دوران پورے سری لنکا میں لاکھوں عقیدت مند زیارت کریں گے
پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے ،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی تقریب میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے بدھ مت کے پیروکاروں کی مقدس ہستی گوتم بدھ سے متعلق تبرکات سری لنکا کی حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں جن کی 21 مئی سے 30 جون تک وساکھ میلہ کے دوران پورے سری لنکا میں لاکھوں عقیدت مند زیارت کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جمعرات کو ٹیکسلا میوزیم میں منعقدہ تقریب میں یہ تبرکات سری لنکا کے وزیر برائے پائیدار ترقی گمینی جے وکرما پیرارا کے حوالے کئے جن کی قیادت میں سری لنکا سے خصوصی وفد بدھ مت کے پیروکاروں کے لئے یہ مقدس اشیاءلینے کے لئے خاص طور پر پاکستان آیا ہے۔ اس موقع پر سری لنکا سے آئے ہوئے چیف ان کمبنٹ نلندرامایا، نیو گیگوڈاون تھنیوالا پلیتھا تھیرو، پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل سی پی لوکو کیٹا گوڈیج، سیکرٹری وزارت بدھا ساسانا وساناتھا ایکانائے، سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر جنرل (ر) شکیل، وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن محسن ایس حقانی، جوائنٹ سیکرٹری مشہود مرزا اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Leave a Reply