ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وارپریس بریفنگ اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سپر سانک انٹر سپٹر میزائل کے تجربے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بنے گا،ہم اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں،پاکستان موثر ڈیٹرنس برقرار رکھنے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنے عوام اور سرحدوں کے دفاع …
ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وارپریس بریفنگ

مزید خبریں
ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وارپریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سپر سانک انٹر سپٹر میزائل کے تجربے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بنے گا،ہم اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں،پاکستان موثر ڈیٹرنس برقرار رکھنے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنے عوام اور سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے،پاکستان نے امریکہ اورجینوا میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کے رکن ملکوں کو میزائل پروگرام کے بھارتی عزائم کے بارے میں اپنی ےشویش سے آگاہ کیا ہے،پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف غیرامتیازی کارروائی کررہا ہے، چار فریقی رابطہ گروپ تمام طالبان گروپوں کو مزاکرات کی میز پرلانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستان افغان حکومت اورطالبان کے درمیان کسی بھی براہ راست مزاکرات یا معاہدے کے خلاف نہیں،پاکستان اورامریکہ کے مابین تعلقات ایف سولہ جنگی طیاروں کی فراہمی تک محدود نہیں،یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا،امریکی حکومت کیساتھ اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں،دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران صحافیوںکے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حالیہ بھارتی سپر سانک انٹر سپٹرمیزائل کے تجربے پرشدید تشویش ہے۔








