پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستانی سفیر سید ابرار حسین اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) افغانستان میں متعین پاکستان کے سفیر سیّد ابرار حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کابل میں افغان طالب علموں کی پاکستان روانگی سے قبل ایک تقریب …
پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستانی سفیر سید ابرار حسین

مزید خبریں
پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستانی سفیر سید ابرار حسین
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) افغانستان میں متعین پاکستان کے سفیر سیّد ابرار حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کابل میں افغان طالب علموں کی پاکستان روانگی سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان وزیراعظم سکالر شپس سکیم کے تحت 2009ءسے افغان طلباءکیلئے مکمل فنڈڈ سکالر شپس دے رہا ہے۔ اس سال سکیم کے تحت 600 افغان طالب علموں کا انتخاب کیا گیا جو پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔ پاکستانی سفیر نے تقریب کے شرکاءکو آگاہ کیا کہ اس سال 600 طالب علموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔








