چین پاکستان کا دوسرا بڑا شراکت دار بن گیا

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم ہر گزرے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے جبکہ باہمی تجارت کے فروغ اور اقتصادی رابطوں میں مزید اضافے کےلئے دونوں ممالک نے حال ہی میں آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) پر بھی دستخط کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین دو طرفہ تجارت کے سالانہ حجم کے باعث چین پاکستان کا …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم ہر گزرے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے جبکہ باہمی تجارت کے فروغ اور اقتصادی رابطوں میں مزید اضافے کےلئے دونوں ممالک نے حال ہی میں آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) پر بھی دستخط کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین دو طرفہ تجارت کے سالانہ حجم کے باعث چین پاکستان کا دوسرا بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔ خطے میں پوزیشن، قدرتی وسائل کی فراوانی اور گرم پانی کی بندرگاہوں کے باعث چین کے لئے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے باعث دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور پاک چین دوطرفہ تعاون میں اضافہ اور جنوبی ایشیاءکو مشرق وسطیٰ سے منسلک کرنے کے حوالے سے چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے

Leave a Reply