کراچی ۔26 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کی کمی سے 52636.87 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 35 ارب 61 کروڑ 92 لاکھ 74 ہزار 428 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ 46 ہزار 241 روپے کی مندی رہی تاہم خرید و فروخت …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کی کمی سے 52636.87 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔26 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کی کمی سے 52636.87 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 35 ارب 61 کروڑ 92 لاکھ 74 ہزار 428 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ 46 ہزار 241 روپے کی مندی رہی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 28 لاکھ 86 ہزار 220 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کی کمی سے 52636.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 226.60 پوائنٹس کی مندی سے 27946.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 94.05 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 497.26 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 290.51 پوائنٹس کی کمی سے 21641.95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 328.92 پوائنٹس کی مندی سے 19537.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 46.84 پوائنٹس کی کمی سے 25499.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔








