12.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومشوبزاردو کے نامور شاعر اور جدید اردو غزل کے بانی ناصر کاظمی...

اردو کے نامور شاعر اور جدید اردو غزل کے بانی ناصر کاظمی کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):اردو کے نامور شاعر اور جدید اردو غزل کے بانی ناصر کاظمی کی برسی اتوار کو منائی گئی۔

وہ 1925 میں امبالہ میں پیدا ہوئے، مسلم ہائی اسکول امبالہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور بیچلر ڈگری کے لیے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا لیکن برصغیر کی تقسیم کے دوران ہونے والی بدامنی کی وجہ سے انھیں تعلیم چھوڑنی پڑی۔ناصر کاظمی نے کچھ عرصہ محکمہ بہبود اور پھر محکمہ زراعت میں کام کیا۔

- Advertisement -

ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہتے ہوئے ناصر کاظمی نے اردو کے کلاسیکی شاعروں میر تقی میر، نذیر، ولی، انشا وغیرہ کے خاکے لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔ناصر کاظمی کا انتقال 2 مارچ 1972 کو لاہور میں ہوا اور انہیں مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں