وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں بات چیت

اُردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنا آئینی تقاضا ہے، تمام وزارتیں، ڈویژنیں اور سرکاری ادارے اُردو کو بحیثیت سرکاری زبان استعمال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں بات چیت اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اُردو کو بطور سرکاری زبان رائج …

اُردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنا آئینی تقاضا ہے، تمام وزارتیں، ڈویژنیں اور سرکاری ادارے اُردو کو بحیثیت سرکاری زبان استعمال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں بات چیت
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اُردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنا آئینی تقاضا ہے، تمام وزارتیں، ڈویژنیں اور سرکاری ادارے اُردو کو بحیثیت سرکاری زبان استعمال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو 10نکات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو اس حوالے سے پہلے ہی دیا گیا ہے۔ انہوں نے اُردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیراعظم نے قومی تاریخی اور پاکستان کی معروف شخصیات سے متعلق کتب کی اشاعت کا اہتمام کرنے پر بھی زوردیا تا کہ نوجوان نسل کو ملک کے لئے ان کے کردار سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply