پی ٹی وی دو قومی نظریے کا مستقل ترجمان رہا ہے‘ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر خصوصی پروگرامز پی ٹی وی نیوز کی ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہتے ہیں‘ اے پی پی اورریڈیو پاکستان بھی یوم اقبال ‘ یوم آزادی اور بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر ان اہم مواقع کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہیں‘ پیمرا نے قوانین پر عملدرآمد کیلئے کئی …
وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
پی ٹی وی دو قومی نظریے کا مستقل ترجمان رہا ہے‘ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر خصوصی پروگرامز پی ٹی وی نیوز کی ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہتے ہیں‘ اے پی پی اورریڈیو پاکستان بھی یوم اقبال ‘ یوم آزادی اور بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر ان اہم مواقع کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہیں‘ پیمرا نے قوانین پر عملدرآمد کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں
وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد ۔ 20مئی (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پی ٹی وی دو قومی نظریے کا مستقل ترجمان رہا ہے‘ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر خصوصی پروگرامز پی ٹی وی نیوز کی ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہتے ہیں‘ اے پی پی اور پی بی سی بھی یوم اقبال ‘ یوم آزادی اور بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر ان اہم مواقع کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہیں‘ پیمرا نے قوانین پر عملدرآمد کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی نشریاتی ذرائع ابلاغ میں ریاستی ادارہ ہونے کے ناطے پی ٹی وی نیوز سالہا سال سے دو قومی نظریہ کا مستقل ترجمان رہا ہے،یہ نظریہ برطانوی ہندوستان کے مسلمانوں میں سماجی سیاسی بیداری کی بنیاد ہے جوکہ ایک قوم کی حیثیت سے اپنی الگ شناخت اور مملکت کے قیام کے لئے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد اور گامزن ہوئے۔








