چینی قیادت کے صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف اور مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزکے نام مبارکباد کے پیغامات

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کی پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد چین اقتصادی راہداری کی تیزی سے تعمیر اور سدابہار سٹرٹیجک، باہمی شراکت داری کے مستقل فروغ کےلئے تیار ہے، چائنا پاکستان فرینڈ شپ نسل در نسل آگے بڑھے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو گی چینی قیادت کے صدر …

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کی پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد
چین اقتصادی راہداری کی تیزی سے تعمیر اور سدابہار سٹرٹیجک، باہمی شراکت داری کے مستقل فروغ کےلئے تیار ہے، چائنا پاکستان فرینڈ شپ نسل در نسل آگے بڑھے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو گی
چینی قیادت کے صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف اور مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزکے نام مبارکباد کے پیغامات
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کو ایک اچھا ہمسایہ، قریبی دوست، بااعتماد شراکت دار اور چین کا پیارا بھائی قرار دیا ہے۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں چینی قیادت نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات بین الاقوامی اور داخلی حالات کی تبدیلی کے باوجود آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیںاور ان تعلقات میں مستقل پیشرفت ہوئی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹرٹیجک پارٹنر ہیں اور حالیہ برسوں میں ان کے تعلقات میں مضبوط پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جامع پائیدار تعاون میں مثبت پیش رفت کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں ایک اہم پارٹنر تصور کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply