بعض سیاستدان ملک اور اس کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

بعض سیاستدان ملک اور اس کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نظریات محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان ملک اور اس کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں۔ آف شور کمپنوں میں جن لوگں کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا …

بعض سیاستدان ملک اور اس کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نظریات محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان ملک اور اس کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں۔ آف شور کمپنوں میں جن لوگں کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام سمجھدار ہو گئے ہیں، ملک میں استحکام آئے گا تو ملک خوشحالی کی طرف بڑھے گا اور موجودہ حکومت ملک کو معاشی استحکام پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے اس بات کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے کے دعویدار پہلے خود کو تبدیل کر کے دکھائیں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔

Leave a Reply