پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعاون کی نئی جہتیں تلاش کرنا چاہتا ہے ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعاون کی نئی جہتیں تلاش کرنا چاہتا ہے۔ روس پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں بالخصوص بڑی صنعتوں اور کار سازی میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے استفادہ کرے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے بیان کے مطابق غلام مرتضی خان …

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعاون کی نئی جہتیں تلاش کرنا چاہتا ہے۔ روس پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں بالخصوص بڑی صنعتوں اور کار سازی میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے استفادہ کرے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے بیان کے مطابق غلام مرتضی خان جتوئی نے سینٹ پیٹرزبرگ روس میں روسی وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینس منتروو سے ملاقات کی جس کا مقصد دو طرفہ تعاون خصوصا صنعتی تعاون کا فروغ تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply