مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاپاک افغان ڈائیلاگ کے پانچویں مرحلہ سے خطاب اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان میں امن و استحکام میں اہم مفادات ہیں، مستحکم افغانستان کے بغیر پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں سے مو¿ثر انداز میں نہیں نمٹا جا سکتا، افغانستان میں سیکورٹی صورتحال پاکستان کیلئے انتہائی تشویش کی بات ہے، طالبان نے اب …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاپاک افغان ڈائیلاگ کے پانچویں مرحلہ سے خطاب

مزید خبریں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاپاک افغان ڈائیلاگ کے پانچویں مرحلہ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان میں امن و استحکام میں اہم مفادات ہیں، مستحکم افغانستان کے بغیر پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں سے مو¿ثر انداز میں نہیں نمٹا جا سکتا، افغانستان میں سیکورٹی صورتحال پاکستان کیلئے انتہائی تشویش کی بات ہے، طالبان نے اب تک چار فریقی رابطہ گروپ کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا، کابل کی جانب سے طالبان کے ساتھ مصالحت اور امن کی حمایت میں زیادہ مربوط پیغام کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پاک افغان ڈائیلاگ کے پانچویں مرحلہ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان میں امن و استحکام میں اہم مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان کے بغیر پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں سے نہیں نمٹا جا سکتا۔








