وزیراعظم نواز شریف نے نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا افتتاح کردیا ایک سو دس بستروں پر مشتمل جدید سہولیات سے لیس ہسپتال 800 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے مینگورہ۔20 مئی ( اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز مینگورہ سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے قیام کا مقصد خیبر پختونخوا میں گردوں کے مختلف امراض …
وزیراعظم نواز شریف نے نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
وزیراعظم نواز شریف نے نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا افتتاح کردیا
ایک سو دس بستروں پر مشتمل جدید سہولیات سے لیس ہسپتال 800 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے
مینگورہ۔20 مئی ( اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز مینگورہ سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے قیام کا مقصد خیبر پختونخوا میں گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔وزیر اعظم نے فیتہ کاٹ کرنواز شریف کڈنی ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پرانجینئر امیر مقام سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ‘پی ایم ایل (ن) خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ ‘ ن لیگ کے سینئر رہنماءسرانجام خان ‘ پنجاب ہاسپٹل ٹرسٹ کے فوکل پرسن جاوید اکرم کے علاوہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اعلیٰ حکام اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدﷲ‘ اسحق ڈار کی سربراہی میں پنجاب ہاسپٹل ٹرسٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے باشندوں کے لئے یہ ایک انمول تحفہ ہے اور اسحق ڈار نے اس جدید ہسپتال کی تکمیل میں انتہائی دلچسپی لی اور اﷲ سے دعا ہے کہ اس کی اس نیک کاوش کو قبول فرمائیں‘اسحق ڈار کی کاوشوں کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مکمل ہمایت حاصل تھی جنہوں نے اس کی تکمیل میں رہنمائی اور تعاون فراہم کیا ۔








