وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 05 جون(اے پی پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو غیر معروف طریقے سے ہٹانے کے نتائج ملک کے لئے اچھے نہیں ہوںگے ۔ پاکستان کو اس وقت محمد نواز شریف کی ضرورت ہے، 2018ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھر پور مہم چلائیں گے ۔ جے آئی ٹی میں فیئر ٹرائل ہونا چاہئے ۔ نواز شریف …

اسلام آباد ۔ 05 جون(اے پی پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو غیر معروف طریقے سے ہٹانے کے نتائج ملک کے لئے اچھے نہیں ہوںگے ۔ پاکستان کو اس وقت محمد نواز شریف کی ضرورت ہے، 2018ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھر پور مہم چلائیں گے ۔ جے آئی ٹی میں فیئر ٹرائل ہونا چاہئے ۔ نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ پیر کو کشمیر ہاﺅس میں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایکٹ 74میں ترمیم کے حوالے سے سرتاج عزیز کی سربراہی میں آئینی کمیٹی کام کر رہی ہے توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ کام طے پا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں پر اعتماد ہے تاہم مسلم لیگ (ن) پاکستان کے جو تحفظات ہیں وہ ہمارے بھی ہیں۔ سیاسی جماعتیں راتوں رات ختم نہیں ہوتیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی دی گئی لیکن پیپلز پارٹی آج بھی قائم دائم ہے ۔ 1999ءمیں مشرف نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیا کیا لیکن وہ آج برسراقتدار ہیں ۔ کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی اپنے منیڈیٹ کے تحت ہی کام کرتی ہے اس کی کمی کو حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ امور نے پورا کیا ہے ۔کشمیری عوام اور حکومت نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے میں بھارت پھنس گیا ہے ۔ حکومت اس کیلئے تیاری کر کے آگے بڑھے ۔ عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام سے حق خودارادیت چھینا جا رہا ہے ۔بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply