24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی کو ہوگا

یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی کو ہوگا

- Advertisement -

یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی کو ہوگا
راولپنڈی ۔ 20 مئی (اے پی پی)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امجد علی نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور میر مشتاق احمد میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کےلئے راولپنڈی کی دو فٹ بال ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ راولپنڈی گرین اور راولپنڈی وائٹس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں