نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے افتتاح کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کا جلسہ عام سے خطاب

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، قومی منصوبوں سے تبدیلی لا رہے ہیں، اپنا اپنا مقدر ہے کہ کوئی سڑکیں بنا رہا ہے تو کوئی سڑکوں پر آ رہا ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا ترقی کرے گا، کڈنی ہسپتال حکومت پنجاب کی جانب سے سوات کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے افتتاح کے بعد وزیراعظم …

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، قومی منصوبوں سے تبدیلی لا رہے ہیں، اپنا اپنا مقدر ہے کہ کوئی سڑکیں بنا رہا ہے تو کوئی سڑکوں پر آ رہا ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا ترقی کرے گا، کڈنی ہسپتال حکومت پنجاب کی جانب سے سوات کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔
نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے افتتاح کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کا جلسہ عام سے خطاب
سوات ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، قومی منصوبوں سے تبدیلی لا رہے ہیں، اپنا اپنا مقدر ہے کہ کوئی سڑکیں بنا رہا ہے تو کوئی سڑکوں پر آ رہا ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا ترقی کرے گا، کڈنی ہسپتال حکومت پنجاب کی جانب سے سوات کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ جمعہ کو یہاں نواز شریف کڈنی ہسپتال افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ مینگورہ آئے، آج عوام کا جوش و جذبہ ہے وہ دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جس تبدیلی کا خواب دیکھ رہے تھے وہ یہاں نہیں آئی لیکن اب انشاءاﷲ آ کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ سال سبق سیکھنے میں لگ جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر 2013ءمیں لوگ یہاں کی صوبائی حکومت کی پارٹی کے جھانسے میں نہ آتے تو واقعی تبدیلی آ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مینگورہ کو فضائی سفر کے دوران اوپر سے دیکھا، وہی پرانی ٹوٹی پھوٹیں سڑکیں، عمارتیں، پرانا سیدو شریف، مینگورہ اور سوات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ انہیں 2013ءکی غلطی پر پچھتاوا ہے، ہم نے کہا ہے کہ اگر یہاں کی صوبائی حکومت تبدیلی نہ لائی تو ہم تبدیلی لائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply