اسلام آباد ۔21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے تصفیہ طلب تنازعہ پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 65 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ”اے پی پی“ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں چوہدری برجیس طاہر نے …
وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر کا اے پی پی کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے تصفیہ طلب تنازعہ پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 65 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ”اے پی پی“ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں توانائی کے بحران، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، اقتصادی ترقی اور کثیر الجہت شعبوں میں پاکستان کی موثر طور پر معاونت کی ہے اور پاکستان کے مختلف بین الاقوامی ایشوز پر موقف کی ہر سطح پر حمایت کرتا رہا ہے۔








