اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اےک سدا بہار رشتہ ہے، یہ ایک منفرد دوستی ہے، ہم اچھے ہمسائے، قرےبی دوست، بااعتماد شراکت دار اور مضبوط برادر ممالک ہیں، ہما رے تعلقات مضبوط حکمت عملی کے تحت سدا بہار تعاون کی شراکت داری کی وجہ سے آج استحکام کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، …
صدر مملکت ممنون حسین کاپاکستان چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اےک سدا بہار رشتہ ہے، یہ ایک منفرد دوستی ہے، ہم اچھے ہمسائے، قرےبی دوست، بااعتماد شراکت دار اور مضبوط برادر ممالک ہیں، ہما رے تعلقات مضبوط حکمت عملی کے تحت سدا بہار تعاون کی شراکت داری کی وجہ سے آج استحکام کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، اس 65 سالہ دوستی میں جس کا آ غاز مئی 1951ءکے تارےخی دن سے ہوا جب ہم نے چین کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی باقاعدہ بنےاد ڈالی، دونوں ممالک میں اندرونی اور بےرونی سطح پر لازوال تبدیلےاں رونما ہوئیں۔ پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بےن الملکی ان تبدیلیوں نے نہ صرف ایک بار پوری دنےا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ ان کی وجہ سے دونوں ممالک کے سیاسی منظرنامہ کو بھی ایک نئی جدت ملی، ان تمام تبدیلیوں کے باعث ہماری دوستی استحکام کی نئی حدوں کوچھو رہی ہے۔








