اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقادپر توجہ دی جائے توملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، انٹرنیشنل سکواش کے ٹورنامنٹس کی بحالی سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی …
انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹس کی بحالی سے ملک میںکھیل کو فروغ حاصل ہوا گراس روٹ لیول پر توجہ دی جائے تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقادپر توجہ دی جائے توملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، انٹرنیشنل سکواش کے ٹورنامنٹس کی بحالی سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر مارشل سہیل امان کی ذاتی دلچسپی سے ملک بھر میں سکواش اکیڈمیاں قائم کی جا رہی ہیں اور کئی مقامات پر قائم ہو چکی ہے جس میں بچوں کو تربیت دی جا رہی ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں سکواش کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک سکواش کی دنیا پر دوبارہ حکمرانی کرے گا۔








