راولپنڈی ۔ 24 جون (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنی بساط سے بڑھ کر لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے، اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ ”ڈو مور“ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو حالیہ …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اجلاس‘
راولپنڈی ۔ 24 جون (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنی بساط سے بڑھ کر لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے، اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ ”ڈو مور“ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ان واقعات کی کڑیاں افغانستان میں این ڈی ایس اور ”را“ کی زیر سرپرستی افغانستان میں کام کرنے والی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے ملے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور ملک سے اس لعنت کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں









