پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات کا خاتمہ پر امن طریقے سے بامعنی مذاکرات کے ذریعے کریں ، افتخار علی ملک

اسلام آباد۔25 جون (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ اپنے تنازعات کا خاتمہ پر امن طریقے سے بامعنی مذاکرات کے ذریعے کریں۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں بہتری نہ صرف پاک بھارت بلکہ …

اسلام آباد۔25 جون (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ اپنے تنازعات کا خاتمہ پر امن طریقے سے بامعنی مذاکرات کے ذریعے کریں۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں بہتری نہ صرف پاک بھارت بلکہ خطے کیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات سے روزگار کی فراہمی میں اضافہ، افراط زر کی شرح میں کمی اور توانائی کی فراہمی میں بہتری ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply