اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی، سکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں اور عوام کے تعاون کے باعث پاکستان کے طول وعرض میں امن مستحکم بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتری آ رہی ہے، اﷲ کے کرم و فضل …
دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے مذموم مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی، سکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں اور عوام کے تعاون کے باعث پاکستان کے طول وعرض میں امن مستحکم بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتری آ رہی ہے، اﷲ کے کرم و فضل سے پاکستان کے عوام آج حکومت کی کوششوں اور بہترین حکمت عملی کے باعث2013 ءکے مقابلہ میں مجموعی طور پر ایک خوشگوار اور پرسکون ماحول میں عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ ہی بدلتی ہوی صورت حال پاکستان کے دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دشمن موقع ملنے پر اپنے درندہ صفت وار سے پاکستان کے معصوم عوام کے خون سے کھلینے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے عیدالفطر سے قبل کوئٹہ اور پارا چنار میںدہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے مذموم مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔









