ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کے ہمراہ ایک دن گزارا

کراچی۔ ۔ 25 جون (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیونی، پسنی،گوادر اور ماڑہ میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کے ہمراہ ایک دن گزارا۔ ایڈمرل ذکاءاﷲ نے جیونی میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیو ل چیف نے وطن عزیز کی بحری سرحدوں کے …

کراچی۔ ۔ 25 جون (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیونی، پسنی،گوادر اور ماڑہ میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کے ہمراہ ایک دن گزارا۔ ایڈمرل ذکاءاﷲ نے جیونی میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیو ل چیف نے وطن عزیز کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے حوالے سے ان کے پیشہ ورانہ کردار اور جذبے کو سراہا۔ پاک بحریہ کی گاڑی پر حملے کے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Leave a Reply