پاکستان کا اقوام متحدہ کے نئے کاﺅنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم‘ نئے قائم کردہ دفتر کا انڈر سیکرٹری جنرل ولادی میر آئیوا نوویچ وورنکوف مقرر ہونے پر روس کو مبارکباد توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے اقوام متحدہ کے کاﺅنٹر ٹیررازم نظام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی‘ ملیحہ لودھی اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے …
توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے اقوام متحدہ کے کاﺅنٹر ٹیررازم نظام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی‘ ملیحہ لودھی
پاکستان کا اقوام متحدہ کے نئے کاﺅنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم‘ نئے قائم کردہ دفتر کا انڈر سیکرٹری جنرل ولادی میر آئیوا نوویچ وورنکوف مقرر ہونے پر روس کو مبارکباد
توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے اقوام متحدہ کے کاﺅنٹر ٹیررازم نظام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی‘ ملیحہ لودھی
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے نئے کاﺅنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے اور نئے قائم کردہ دفتر کا انڈر سیکرٹری جنرل ولادی میر آئیوا نوویچ وورنکوف مقرر ہونے پر روس کو مبارکباد دی ہے۔ نیویارک سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے کاﺅنٹر ٹیررازم کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے اقوام متحدہ کے کاﺅنٹر ٹیررازم نظام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ اس نئے دفتر کے قیام سے رکن ممالک میں کاﺅنٹر ٹیررازم سے متعلقہ استعداد کار میں اضافے اور باہمی روابط کے فروغ میں بھی معاونت ملے گی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نئے قائم کردہ دفتر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے اور جنرل اسمبلی کی طرف سے تفویض کردہ اختیارات پر عملدرآمد میں نئے انڈر سیکرٹری جنرل کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم کا اقوام متحدہ کا نیا دفتر 15 جون 2017ءکی جنرل اسمبلی کی مشترکہ قرارداد پر عمل کرتے ہوئے قائم کیا جا رہا ہے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریز کے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے بڑی اصلاحات کے طور پر کیا گیا ہے۔









