محکمہ زراعت نے بارشوں میں کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے حکمت عملی جاری کر دی

لاہور۔21جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے بارشوں میں کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے حکمت عملی جاری کر د ی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیاں تیزی سے آگ آتی ہیں جو کہ فصل کو دی گئی خوراک میں حصہ دار بن جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیں، اس لئے کاشتکار گوڈی …

لاہور۔21جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے بارشوں میں کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے حکمت عملی جاری کر د ی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیاں تیزی سے آگ آتی ہیں جو کہ فصل کو دی گئی خوراک میں حصہ دار بن جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیں، اس لئے کاشتکار گوڈی کر کے یا ہاتھ کے ساتھ جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔جڑی بوٹی مار سپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں اور پانی کی مقدار100 تا 120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں اور ایسی زہریں جن کے استعمال سے فصل کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہو شیلڈ لگا کر سپرے کریں۔آبپاشی کا وقفہ واٹر سکاٹنگ کر کے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔لائنوں میں کاشتہ کپاس کی فصل کو12 تا 15 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں جبکہ پٹڑیوں پر کاشتہ کپاس کی فصل کو15 دن بعد پانی لگائیں اور بقیہ پانی بھی15 دن کے وقفے سے لگائیں۔

کپاس کی فصل پر زنک اور بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے تین سپرے بوائی کے بالترتیب 60،45 اور90 دن بعد کریں۔سپرے کا محلول بنانے کیلئے100 لیٹر پانی میں بورک ایسڈ17 فیصد بحساب 300 گرام،زنک سلفیٹ33 فیصد بحساب250 گرام حل کریں۔زنک اور بوران کو دوسرے کیڑے مار ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے نہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حالیہ نمی والے موسم میں کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیٹروں کا حملہ خصوصا چست تیلے اور سفید کبھی کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے کاشتکار کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاٹنگ کریں اور اگر کوئی ضرر رساں کیڑا نقصان کی معاشی حد سے تجاوز کرے تو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فصل کو حسب ضرورت نائٹروجنی کھاد مناسب وقفے سے سفید کبھی کے حملے کی شدت دیکھتے ہوئے ڈالی جائے۔اگر کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہوتو نائٹروجنی کھاد کا استعمال سفید مکھی کے حملے کے بعد کریں۔