اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8واں بڑا ملک ہے،ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز

فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):پاکستان میں اس وقت اونٹوں کی کل آبادی تقریباً 1.1ملین جبکہ اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8واں بڑا ملک ہے۔مقامی جامعہ کے ماہرین ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز،لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ تھیریوجینالوجی کے شعبہ میں مصنوعی نسل کشی کیلئے خصوصی تربیت و مہارت درکار ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اونٹ کی بہترین نسل کے فروغ اور گوشت ودودھ کی …

فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):پاکستان میں اس وقت اونٹوں کی کل آبادی تقریباً 1.1ملین جبکہ اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8واں بڑا ملک ہے۔مقامی جامعہ کے ماہرین ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز،لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ تھیریوجینالوجی کے شعبہ میں مصنوعی نسل کشی کیلئے خصوصی تربیت و مہارت درکار ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اونٹ کی بہترین نسل کے فروغ اور گوشت ودودھ کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔

انہوں نے ماہرین اور حیوانات اور ویٹرنری سائنسدانوں پر زور دیاکہ وہ امبریوٹرانسفر تکنیک کے فروغ اور اس کیلئے درکار میکانزم تشکیل دینے کیلئے آگے بڑھیں تاکہ اونٹ پال کاروبار میں منافع بخش رجحانات کو رواج دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اونٹ کی اعلیٰ نسل پروان چڑھاتے ہوئے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کی صورت میں نچلی سطح پر غربت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔