ڈپٹی کمشنر کاگورنمنٹ لائیو سٹاک فارم جہانگیر آباد کچا کھوہ کا دورہ ،جانوروں کے تمام شیڈوں کا معائنہ کیا

خانیوال 22 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گورنمنٹ لائیو سٹاک فارم جہانگیر آباد کچا کھوہ کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ فارم سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمن اور دیگر ہمرا ہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو فارم انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے فارم کے جانوروں کے تمام شیڈوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فارم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی …

خانیوال 22 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گورنمنٹ لائیو سٹاک فارم جہانگیر آباد کچا کھوہ کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ فارم سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمن اور دیگر ہمرا ہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو فارم انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے فارم کے جانوروں کے تمام شیڈوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فارم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمی سلیمان نے کہا کہ حاملہ اور زیادہ دودھ دینے والی گائیوں کے شعبوں کا خاص خیال رکھا جائے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فارم انتظامیہ جانوروں کو مزید صحت مند رکھنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ فارم انتظامیہ کی کارکردگی بہتر ہےانہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ فارم کی ترقی اور جانوروں کی افزائش کے لئے بھرپور تعاون کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمی سلیمان اور اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ نے فارم میں مون سون شجر کاری بارے پودے بھی لگائے۔