پیاز کے کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں،محکمہ زراعت کی ہدایت

فیصل ۱ٓباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کی کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ انہوں …

فیصل ۱ٓباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کی کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔

انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔