فیصل آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے وہیں ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداواربھی برآمد کی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ زیتو ن کی …
فیصل آباد، کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے وہیں ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداواربھی برآمد کی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ زیتو ن کی کاشت کےلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو بآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیتون میں کلیاں بننے کےلئے موسم سرما کے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار چڑھاؤ ایک سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثر کر سکتی ہے۔
maximum area
انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیتون کی کاشت کےلئے مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔









