مناسب اور بروقت آبپاشی سے سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز دو گنا ہو سکتاہے، ماہرین

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ ہارٹیکلچر وفلوریکلچر کے ماہرین گلبانی و چمن آرائی نے موتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے پھولوں کے کاشتکاروں کو بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو …

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ ہارٹیکلچر وفلوریکلچر کے ماہرین گلبانی و چمن آرائی نے موتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے پھولوں کے کاشتکاروں کو بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ موتیاکو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پانی دیتے وقت اگر کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزید بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔