وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کا افتتاح (آج ) جمعہ کریں گے

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کا افتتاح (کل) جمعہ کو شام 6 بجے لیزر سٹی بائولنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 8 سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن کے مطابق …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کا افتتاح (کل) جمعہ کو شام 6 بجے لیزر سٹی بائولنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 8 سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن کے مطابق نے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 9کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔