معرکہ حق‘‘ کے عنوان سے منعقدہ مقابلوں میں ملیر کے شرافی سٹار نے باکسنگ چیمپئن شپ میں میدان مار لیا

کراچی۔ 07 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ’’معرکہ حق‘‘کے عنوان سے منعقدہ مقابلوں میں ملیر کے شرافی اسٹار نے باکسنگ چیمپئن شپ میں میدان مار لیا جبکہ ارباب بھٹی نے ملاکھڑے کے پہلے جوڑ میں فتح حاصل کی۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ کھیل کی جانب سے ’’معرکہ حق‘‘ کے تحت کراچی کے علاقے شنبی گوٹھ ملیر میں100کھلاڑیوں پر مشتمل باکسنگ چیمپئن شپ …

کراچی۔ 07 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ’’معرکہ حق‘‘کے عنوان سے منعقدہ مقابلوں میں ملیر کے شرافی اسٹار نے باکسنگ چیمپئن شپ میں میدان مار لیا جبکہ ارباب بھٹی نے ملاکھڑے کے پہلے جوڑ میں فتح حاصل کی۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ کھیل کی جانب سے ’’معرکہ حق‘‘ کے تحت کراچی کے علاقے شنبی گوٹھ ملیر میں100کھلاڑیوں پر مشتمل باکسنگ چیمپئن شپ میں شرافی اسٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لیاری کلب دوسرے نمبر پر رہا۔

اس کے علاوہ قمبر شہدادکوٹ میں ہونے والے ملاکھڑے کے مقابلوں میں سندھ بھر سے 50سے زائد ملھ پہلوانوں نے شرکت کی۔ پہلے جوڑ میں ارباب بھٹی اور دوسرے جوڑ میں منیر میر بحر نے میدان مارا۔ تقریبات کے اختتام پر محکمہ کھیل سندھ کے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران سنی پرویز اور محمد محفوظ مکانی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔