پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) 9 اگست کو ہوگا

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) 9 اگست بروز ہفتہ کو ہوگا ۔اجلاس کی صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرۃ العین ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گی اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ …

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) 9 اگست بروز ہفتہ کو ہوگا ۔اجلاس کی صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرۃ العین ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گی اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 10 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے،جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے ایونٹس شامل ہیں۔چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔