ملک کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان ملکی ترقی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے منگل کونوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان قومی یکجہتی اور خوشحالی کے ضامن ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان ملکی ترقی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے منگل کونوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان قومی یکجہتی اور خوشحالی کے ضامن ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے لئے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بحیثیت گورنرخیبر پختونخوا یوتھ انگیجمنٹ میری بنیادی ترجیحات و ایجنڈا میں شامل ہے،گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے نوجوانوں کو سکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں، باصلاحیت نوجوانوں کی تعلیم،کھیل، ہنر سمیت تمام شعبوں میں مکمل سرپرستی و حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔