صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا ترمیمی بل 2025 دوبارہ تحریک منظور کرکے مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا ترمیمی بل 2025 ایوان سے منظور ہو نےکے بعد دوبارہ تحریک منظور کرکے مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔منگل کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے یہ بل سینیٹ سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متعلقہ وزیر …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا ترمیمی بل 2025 ایوان سے منظور ہو نےکے بعد دوبارہ تحریک منظور کرکے مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔منگل کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے یہ بل سینیٹ سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متعلقہ وزیر نے کہا ہے کہ اس بل کو مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کو بھیجا جائے، ان کےپاس بھی اس میں ترامیم کے لئے کچھ تجاویز ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے تحریک کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی۔شازیہ مری نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کو منظور کرلیاگیا۔اس دوران وزیر قانون نے کھڑے ہوکر کہا کہ ایسے بل منظور نہیں ہوتا میں نے کہا تھا کہ متعلقہ وزیر نے اس میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔اس پر انہوں نے اس بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی بھجوانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد بل دوبارہ کمیٹی کو مزید غور کے لئے بھجوا دیا گیا۔