یوم آزادی کے موقع پر ہمیں معرکہ حق پر بھی شکر ادا کرنا چاہیئے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں معرکہ حق پر بھی شکر ادا کرنا چاہیئے، پوری دنیا پاکستان کے اس معرکہ حق کا اعتراف کر رہی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یوم آزادی کے اس مہینے سے چند ماہ قبل پاکستان کی …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں معرکہ حق پر بھی شکر ادا کرنا چاہیئے، پوری دنیا پاکستان کے اس معرکہ حق کا اعتراف کر رہی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یوم آزادی کے اس مہینے سے چند ماہ قبل پاکستان کی مسلح افواج نے جس پیشہ وارانہ انداز سے بھارت کو شکست دی اس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کی فتح، یوم آزادی، وطن عزیز اور اس مٹی کا ہر وقت شکر ادار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اپنی رحمتیں کرتا ہے لیکن اس زمین پر حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی شکر ادا کرتے رہنا چاہیئے۔