سرگودھا ۔ 20 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک سرگودھا ریجن ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے کہا ہے کہ تحصیل سلانوالی اور ملحقہ علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسرز، موبائل ویٹرنری ڈسپنسری سٹاف اور لیب انچارج نے مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں کو جانوروں میں چچڑیوں، مچھروں، مکھیوں سے پھیلنے والی بیماریوں لمپی سکن، کانگو، منہ کھر سے متعلق آگاہی فراہم کی اور حفاظتی اقداما ت سے متعلق …
لائیو سٹاک کا عملہ مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں کوحفاظتی اقداما ت سے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 20 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک سرگودھا ریجن ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے کہا ہے کہ تحصیل سلانوالی اور ملحقہ علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسرز، موبائل ویٹرنری ڈسپنسری سٹاف اور لیب انچارج نے مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں کو جانوروں میں چچڑیوں، مچھروں، مکھیوں سے پھیلنے والی بیماریوں لمپی سکن، کانگو، منہ کھر سے متعلق آگاہی فراہم کی اور حفاظتی اقداما ت سے متعلق آگاہ کیا۔
افسران نے مویشی پال حضرات کو بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک آپکی خدمت کے لئے 24 گھنٹے حاضر ہے، محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مویشی پال یا بیوپاریوں کوکوئی مسئلہ درپیش ہو فوری طورپر محکمہ لائیوسٹاک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ، انکے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔








