کوئٹہ۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللّٰہ خان نے ہنہ اڑک میں واقع ٹرائوٹ فش ہیچری کا دورہ کیا۔ بدھ کو دورہ کے موقع پر انہیں فشریز انسپکٹر نور محمد کاکڑ نے ہیچری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔یہ ہیچری 1958 میں قائم کی گئی تھی اور حالیہ سیلابوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈی جی فشریز کا یہ دورہ ہیچری کی مرمت اور بحالی …
ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان کا ہنہ اڑک میں واقع ٹرائوٹ فش ہیچری کا دورہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللّٰہ خان نے ہنہ اڑک میں واقع ٹرائوٹ فش ہیچری کا دورہ کیا۔ بدھ کو دورہ کے موقع پر انہیں فشریز انسپکٹر نور محمد کاکڑ نے ہیچری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔یہ ہیچری 1958 میں قائم کی گئی تھی اور حالیہ سیلابوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈی جی فشریز کا یہ دورہ ہیچری کی مرمت اور بحالی کے انتظامات کے سلسلے میں کیا گیا
تاکہ اس قیمتی اثاثے کو دوبارہ فعال اور موثر بنایا جا سکے۔ہیچری میں اس وقت تقریباً 120 بروڈرز موجود ہیں اور یہ سالانہ اندازاً 65 ہزار مچھلیوں کے بیج تیار کرتی ہے جنہیں بعد ازاں قریبی تازہ پانی کے ڈیموں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ڈی جی فشریز نے یقین دہانی کروائی کہ ادارہ ٹرائوٹ فش ہیچری کی مرمت اور بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گا تاکہ ماہی پروری کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔








