کاشتکاروں کو31 اگست تک جوار کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کی سفارش

فیصل آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی):آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کوسفارش کی کہ موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرلیں اور جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002، ہیگاری، باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی87ملی کٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ یونٹ کے …

فیصل آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی):آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کوسفارش کی کہ موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرلیں اور جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002، ہیگاری، باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی87ملی کٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

یونٹ کے ترجمان نے کہاکہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اکثر چارہ جات کی کمی ہو جاتی ہے لہٰذا اگست میں جوار،باجرے کی کاشت سے اس کمی پر قابو پایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو۔