فیصل آباد،کاشتکاروں کو پک جانے پر سرخ مرچوں کی چنائی کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 22 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سرخ مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔ انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے …

فیصل آباد۔ 22 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سرخ مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔ انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔

انہوں نے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں

تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منافع حاصل ہوسکے۔

 

مزید خبریں