اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ندیم محبوب نے کہا ہے کہ چارٹرڈ غیر ملکی جامعات کی طرف سے دی جانے والی آن لائن ڈگریوں کی تصدیق کے لیے معیار کو ازسرنو ترتیب دے کر مزید سخت کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طرف سے جاری کردہ آن لائن ڈگریوں کے …
غیر ملکی آن لائن ڈگریوں کی تصدیق کے معیار میں سختی کر دی گئی ہے، چیئرمین ایچ ای سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ندیم محبوب نے کہا ہے کہ چارٹرڈ غیر ملکی جامعات کی طرف سے دی جانے والی آن لائن ڈگریوں کی تصدیق کے لیے معیار کو ازسرنو ترتیب دے کر مزید سخت کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طرف سے جاری کردہ آن لائن ڈگریوں کے مساوی قرار دیئے جانے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور اب تمام پرانی اور نئی درخواستوں کو متعلقہ اصول و ضوابط کے تحت جانچا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر درخواست کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا اور یہ اسی صورت میں پروسیس کی جائے گی جب درخواست دہندہ تمام لازمی تقاضے پورے کرے گا۔ ان میں ڈگری جاری کرنے والے ادارے کی تصدیق، ڈگری کی منظوری کی حیثیت، مطالعے کا طریقہ کار، دورانیہ اور پاکستان کوالیفکیشن فریم ورک کے مطابق اس کی سطح اور معیار سے مطابقت شامل ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یہ اقدام اعلیٰ تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے اور پاکستانی طلباء کے تعلیمی مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔








