اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے ارکان کے وفات پا جانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے این پی سی مسجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،صدر این پی سی اظہر جتوئی، این پی سی کےممبر گورننگ باڈی تنویر شہزاد، سابق جوائنٹ سیکرٹری طلعت فاروق، سینئر صحافیوں میاں اختر حسین، حاجی …
نیشنل پریس کلب میں ارکان کے مرحومین عزیر و اقارب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے ارکان کے وفات پا جانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے این پی سی مسجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،صدر این پی سی اظہر جتوئی، این پی سی کےممبر گورننگ باڈی تنویر شہزاد، سابق جوائنٹ سیکرٹری طلعت فاروق، سینئر صحافیوں میاں اختر حسین، حاجی محمد سعید، سردار شوکت محمود سمیت وفات پانے والے ممبران کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور صحافیوں نے شرکت کی۔
وفات پانے والوں میں این پی سی کی سیکرٹری نیئر علی کے ماموں ، عصمت اللہ نیازی کے والد ، عدیل رضا کے والد، نمود مسلم کی والدہ ،محمد اکرم کی والدہ ، افضال احمد کے والد ، مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جواں سالہ بیٹے، محمد ریاض اختر کی ہمشیرہ، عابد ضیاء کی ہمشیرہ، یوسف خان کی خالہ،اصغر حیات کی خالہ، اسد علی احمد کی ہمشیرہ ، توصیف عباسی کے چچا، طارق سعید کے تایا، راجہ بشیر عثمانی کے چچا زاد بھائی اور خالد مجید کی تایا زاد بہن شامل ہیں ۔








