ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کی اجناس کا مناسب معاوضہ نہ دیا گیا تو کاشت کم ہو جائے گی،کاشتکاروں کو پیداواری لاگت کا صرف 25 فیصد منافع دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔خالد محمود کھوکھر نے کہا …
کاشتکاروں کو پیداواری لاگت کا 25 فیصد منافع دیا جائے،مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد

مزید خبریں
ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کی اجناس کا مناسب معاوضہ نہ دیا گیا تو کاشت کم ہو جائے گی،کاشتکاروں کو پیداواری لاگت کا صرف 25 فیصد منافع دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ بارشوں کی کمی کے باعث جنوبی پنجاب میں فصلوں کی پیداوار میں بھی کمی ہوتی ہے تاہم یہاں گنے کی زیادہ کاشت کی ہم مخالفت کرتے ہیں ،اگر ایسا کیا گیا تو باقی فصلوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کپاس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ہم کپاس کے حوالے سے خود کفیل تھے ،ماضی میں ہم کپاس کو ایکسپورٹ کرتے تھے لیکن آج کل ہم کپاس کو امپورٹ کر رہے ہیں
،انہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کا مطالبہ ہے کہ کاشتکاروں کو ریٹ میں تحفظ دیا جائے،اس سے گندم،کپاس ،چاول اور دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔خالد کھوکھر نے کہا کہ کاشتکار کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہے ۔کاشتکار کو اپنے مسائل کے حل کےلئے پریشانی کا سامنا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ کاشتکاروں کی زبوں حالی کا نوٹس لے اور ان کے مسائل حل کرے۔








