وزیرخزانہ کی صدارت میں ملک میں زرعی قرضوں کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک جیسے مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ حال ہی میں اعلان کردہ مجموعی پالیسی ریٹ میں کمی کے پیش نظر زرعی قرضہ پر مارک اپ کی شرح پر نظرثانی کریں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق …
وزیرخزانہ کی صدارت میں ملک میں زرعی قرضوں کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
وزیرخزانہ کی صدارت میں ملک میں زرعی قرضوں کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک جیسے مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ حال ہی میں اعلان کردہ مجموعی پالیسی ریٹ میں کمی کے پیش نظر زرعی قرضہ پر مارک اپ کی شرح پر نظرثانی کریں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک جیسے مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ حال ہی میں اعلان کردہ مجموعی پالیسی ریٹ میں کمی کے پیش نظر زرعی قرضہ پر مارک اپ کی شرح پر نظرثانی کریں۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں اپنے زیر صدارت ایک اجلاس میں کہی جس میں ملک میں زرعی قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری خزانہ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کے چیف ایگزیکٹو افسران اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں زرعی قرضوں اور بالخصوص کپاس اور چاول کے کاشتکاروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بینکوں کی جانب سے زرعی قرضہ پر لئے جانے والے مارک اپ کی شرح پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔








