اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ۔ انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ خواتین بھی کہیں نہ کہیں مادیت پسند ہوگئی ہیں اور ان کو بھی شاید محبت میں اتنا یقین نہیں رہا ہے اور اسی طرح مردوں کی سوچ بھی محبت کو لے کر تبدیل …
موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ، کومل میر
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ۔
انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ خواتین بھی کہیں نہ کہیں مادیت پسند ہوگئی ہیں اور ان کو بھی شاید محبت میں اتنا یقین نہیں رہا ہے اور اسی طرح مردوں کی سوچ بھی محبت کو لے کر تبدیل ہوگئی ہے اور اب یہ جذبہ صرف لفظ تک محدود رہ گیا ہے۔









