اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ڈرامہ سیریل "کیس نمبر9" میں اداکار فیصل قریشی اور صباقمر مرکزی کرداد ادا کریں گے ۔ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ اورسینونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کی پیشکش سے یہ ڈرامہ سامنے آ رہا ہے جو معاشرے میں روزانہ پیش آنے والے مگر اکثر نظر انداز کیے جانے والے ایک اہم اور حساس موضوع"خواتین کے ساتھ زیادتی " کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ڈرامے کی …
ڈرامہ سیریل "کیس نمبر9” میں فیصل قریشی اور صباقمر مرکزی کردار ادا کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ڈرامہ سیریل "کیس نمبر9″ میں اداکار فیصل قریشی اور صباقمر مرکزی کرداد ادا کریں گے ۔ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ اورسینونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کی پیشکش سے یہ ڈرامہ سامنے آ رہا ہے جو معاشرے میں روزانہ پیش آنے والے مگر اکثر نظر انداز کیے جانے والے ایک اہم اور حساس موضوع”خواتین کے ساتھ زیادتی ” کو اجاگر کرتا ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل قریشی اور صباقمر کے ساتھ ساتھ گوہر رشید، آمنہ شیخ ، جنید خان ،رشنا خان،حنا خواجہ بیات،نورالحسن،نوین وقار،عذرا محی الدین اورعلی رحمان خان شامل ہیں ۔ ڈرامہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ہے، جب کہ ہدایتکاری سید وجاہت حسین نے کی ہے۔ تاہم ابھی اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔








