کاشتکاروں کو توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کا مشورہ

فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ 40سے 44فیصد تک میٹھے تیل کے حامل توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں نیز توریا کی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ توریا کا ساگ بھی موسم سرما کے دوران اپنی لذت کے باعث انتہائی شوق سے کھایا …

فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ 40سے 44فیصد تک میٹھے تیل کے حامل توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں نیز توریا کی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ توریا کا ساگ بھی موسم سرما کے دوران اپنی لذت کے باعث انتہائی شوق سے کھایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے جس کو مختصر وقت میں کاشت اوربر وقت برداشت کر کے گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار توریاکی کاشت کیلئے پانی جذب کرنے کی صلاحیت کی حامل میرازمین کاانتخاب کریں اور کاشت سے پہلے 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھر بھرا کر لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ توریا اے کاڈیڑھ سے 2کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کے بھی بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں